1
Friday 3 Apr 2020 04:56

چین نے توانائی کے ذخائر پُر کرنے کیلئے ایرانی تیل کی وسیع خریداری کا اعلان کر دیا

چین نے توانائی کے ذخائر پُر کرنے کیلئے ایرانی تیل کی وسیع خریداری کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ چین نے اپنے توانائی کے ذخائر پُر کرنے کے لئے ایرانی تیل کی وسیع خریداری کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ چین حکومتی توانائی کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اپنے تجارتی و اسٹریٹیجک ذخائر کو بھی پُر کرنا چاہتا ہو اور یہی وجہ ہے کہ چین نے اینی کمپنیوں کو ایرانی تیل کی خریداری پر حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی خبررساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق چین نے پہلے مرحلے میں ایران سے 90 روز کے لئے ملکی ضرورت کے تیل کی خریداری کا اعلان کیا ہے جبکہ چینی تجارتی شعبے میں توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ چین اپنے ملکی ذخائر کو 90 روز سے بڑھا کر 180 روز تک لے جائے۔
خبر کا کوڈ : 854343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش