0
Sunday 5 Apr 2020 11:05

جن لوگوں نے چینی کا بحران پیدا کیا وہ عمران خان کے فنانشل سہولت کار کے طور پر سامنے آئے ہیں، نفیسہ سید

جن لوگوں نے چینی کا بحران پیدا کیا وہ عمران خان کے فنانشل سہولت کار کے طور پر سامنے آئے ہیں، نفیسہ سید
اسلام ٹائمز۔ پی پی پی کی سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ملک میں چینی کا بحران پیدا کیا وہ وزیراعظم عمران خان کے فنانشل سہولت کار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان تحریک انصاف کے ڈپٹی کے خلاف کارروائی کریں گے؟۔ نفیسہ شاہ نے الزام لگایا کہ عمران خان کے دوست چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ ریاست کے قوانین کے تحت وہ ان کے ہاتھ کاٹیں گے؟۔ واضح رہے کہ رواں برس کے شروع میں ہی ملک میں پہلے آٹے کا بحران آیا تھا اور اسی دوران چینی کی قیمت میں بھی اچانک اضافہ ہوا تھااور انہی دو ماہ کے دوران قیمت بڑھنا شروع ہوئی تھی جس کی وجہ سے منافع خوروں کو فائدہ پہنچا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ای سی سی میں معاملہ جانے سے قبل ہی سمری کی منظوری دی تھی تاکہ 3 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کی برآمد فوری روکی جاسکے اور 3 لاکھ ٹن چینی نجی شعبے کے ذریعے درآمد کی جاسکے۔

 
خبر کا کوڈ : 854755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش