0
Tuesday 7 Apr 2020 08:55

کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ماسک پہننا کافی نہیں، ڈاکٹر ٹیڈروس

کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ماسک پہننا کافی نہیں، ڈاکٹر ٹیڈروس
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف ماسک پہننا کافی نہیں ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ماسک پہننا اسی وقت درست قرار دیا جا سکتا ہے جب ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ رکھنا مشکل ہو کیوں کہ ماسک احتیاطی طریقوں میں سے صرف ایک طریقہ ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایسے تمام سائنسدانوں کی بھی مذمت کی جنہوں نے ویکسین کی آزمائش کے لیے افریقا کا انتخاب کرنے کی بات کی تھی۔ انہوں نے ایسے ریمارکس کو نسل پرست اور نوآبادیاتی ذہنیت کا عکاس قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 855120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش