1
Tuesday 7 Apr 2020 19:50

ایران ایک دولتمند ملک ہے، ہمیں ٹرمپ کے چندے کی ضرورت نہیں، محمد جواد ظریف

امریکہ ایران کے تجارتی لین دین میں رکاوٹیں ڈالنا بند کر دے
ایران ایک دولتمند ملک ہے، ہمیں ٹرمپ کے چندے کی ضرورت نہیں، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ امریکہ کی طرف سے ایران کو دی جانے والی امداد کی پیشکش کے جواب میں ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران ایک دولتمند ملک ہے جبکہ امریکہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ بین الاقوامی منڈیوں میں ایرانی لین دین پر عائد پابندیوں کو اٹھا لے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران انسانی و قدرتی وسائل کے لحاظ سے ایک دولتمند ملک ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں اس ٹرمپ کے چندے کی کوئی ضرورت نہیں جو خود ان ذرائع سے وینٹیلیٹرز خریدنے پر مجبور ہو چکا ہے جن پر اس نے خود ہی پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکہ سے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وہ ہمارے تیل اور دوسری ایرانی مصنوعات کی فروخت، ایرانی ضرورت کی اشیاء کی خریداری اور تجارتی لین دین کی ادائیگیوں میں رکاوٹیں ڈالنا بند کر دے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ قبل ازیں بھی ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ پر مبنی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھ چکے ہیں کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے امریکہ کے ناجائز فائدہ اٹھانے کے اقدامات نے پابندیوں کے نشے میں مبتلا اس کے کریہہ ترین چہرے کو عیاں کر دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے امریکی پابندیوں کی پرواہ نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی اب بڑھتے بڑھتے طبی دہشتگردی کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش