0
Friday 10 Apr 2020 19:43

کورونا سے نمٹنے کے لئے ناکافی سہولیات پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

کورونا سے نمٹنے کے لئے ناکافی سہولیات پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا از خود نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، وزارت داخلہ، اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جرنلرز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 855841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش