0
Tuesday 14 Apr 2020 21:58

گلگت بلتستان میں 16 اپریل سے دکانیں اور دفاتر مشروط طور پر کھولنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں 16 اپریل سے دکانیں اور دفاتر مشروط طور پر کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 16 اپریل سے دکانیں اور سرکاری دفاتر مشروط طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ باقاعدہ اعلان بدھ کے روز ہوگا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بنائی گئی کرونا کنٹرول کمیٹی نے صوبے میں دکانیں اور دفاتر مخصوص اوقات میں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کیلئے حکومت کی جانب سے شرائط اور احکامات جاری ہوں گے۔ دکانداروں پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، جبکہ بین الااضلاعی ٹرنسپورٹ سروس بھی بدستور بند رہے گی۔ انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے نگرانی کرے گی۔ دکانداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ مکمل لاک ڈائون کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 856696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش