0
Tuesday 14 Apr 2020 23:13

خیبر پختونخوا میں کورونا کے 56 نئے کیسز، ایک شخص جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کورونا کے 56 نئے کیسز، ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 56 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص وائرس سے جاں بحق ہوا۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 56 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک فرد جاں بحق بھی ہوا، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران صوبہ کے پی کے میں وائرس تیزی سے پھیلا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش