0
Thursday 16 Apr 2020 09:56

چین کی ہنن نارمل یونیورسٹی کی طرف سے سرگودہا یونیورسٹی کو تین ہزار ماسک فراہم کر دیئے گئے

چین کی ہنن نارمل یونیورسٹی کی طرف سے سرگودہا یونیورسٹی کو تین ہزار ماسک فراہم کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین کی ہنن نارمل یونیورسٹی کی طرف سے سرگودہا یونیورسٹی کو تین ہزار ماسک فراہم کردیئے گئے۔ ماسک فراہمی کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد اور ہنن نارمل یونیورسٹی کی طرف سے سیلینہ وانگ، ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائینہ سٹڈیز (PICS) ڈاکٹر فضل الرحمن اور دیگر چینی اساتذہ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کے مطابق ہنن نارمل یونیورسٹی اور سرگودہا یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو بھی ہے اور اس مشکل وقت میں چینی یونیورسٹی کی طرف سے سرگودہا یونیورسٹی کے سٹاف اور کمیونٹی کیلئے ماسک فراہم کرنے کا جذبہ یقیناً قابل ستائش ہے، فروری میں جب چین کورونا وائرس سے لڑ رہا تھا تو سرگودہا یونیورسٹی کے طلبہ اور سٹاف نے کورونا کے خلاف جنگ میں چینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک واک کا انعقاد کیا تھا، اب جبکہ ہم کورونا کیخلاف ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس میں ہنن نارمل یونیورسٹی کی طرف سے ماسک فراہم کرنا گرانقدر جذبے کی عکاسی ہے۔ ہنن نارمل یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سیلینہ وانگ نے کہا کہ سرگودہا یونیورسٹی اور ہنن نارمل یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ ہے جبکہ پاکستان اور چین کے عوام لازوال دوستی کے جذبے سے مالا مال ہیں اور جس طرح پاکستانیوں نے کورونا کو شکست دینے کیلئے چین کا ساتھ دیا، اسی طرح ہم اب اپنے دوستوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ڈائریکٹر (PICS) ڈاکٹر فضل الرحمن نے کہا کہ سرگودہا یونیورسٹی کے طلبہ اور سٹاف نے چینی دوستوں کیلئے کورونا وائرس کیخلاف ان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، اسی کے جواب میں اب چینی ہماری مدد میں پیش پیش ہیں، یہ یقینی طور پر ایک قابل ستائش جذبہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 856938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش