0
Monday 20 Apr 2020 17:11

ورلڈ بینک کا پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور

ورلڈ بینک کا پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا جائرہ لینے کے لئے عالمی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کو نیا قرض دینے پر غور شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر کی رقم مئی 2020ء میں پاکستان کو فراہم کر سکتا ہے، ملنے والی رقم کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، اس مقصد کے لئے عوام کی رجسٹریشن کی جائے گی جس میں صحت، تعلیم، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کی لئے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کر رکھا ہے، عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صحت، ماحولیات، تعلیم اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی جبکہ عالمی بنک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے جن میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور اب توقع ہے کہ اگلے ماہ مزید 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 857839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش