0
Tuesday 21 Apr 2020 11:00

ٹرمپ کا عارضی طور پر امیگریشن معطل کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا عارضی طور پر امیگریشن معطل کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں امیگریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے امیگریشن عارضی معطل کر دوں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نظر نہ آنے والے دشمن کے حملے اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کی حفاظت کے لیے امریکا میں امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اقدام سے امریکیوں کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش