0
Wednesday 22 Apr 2020 09:19

پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس فورس، قومی رضاکاروں کی تعیناتی کے علاوہ تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل سکیورٹی انتظامات اور انسداد کورونا کے حوالے سے جاری اقدامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ رمضان المبارک کے دوران تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں دوران رمضان تقریباً 70 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار سکیورٹی اور کورونا ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ فورس کیساتھ ساتھ میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی بھرپور مدد لی جائے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ حساس دینی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا جس پر آئی جی پنجاب نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر رمضان سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کرتے رہیں اور سکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں موثر بریفنگ بھی دی جائے تاکہ و ہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم رکھنے کیلئے علمائے کرام سے سماجی فاصلوں کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوامی آگاہی کو مزید بہتر کرنے کیلئے مدد اور تعاون بھی لیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازاروں سمیت اہم عمارتوں و مارکیٹس کی سکیورٹی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر خود مانیٹر کریں۔
خبر کا کوڈ : 858159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش