0
Thursday 23 Apr 2020 00:01

مدرسے کے مہتمم کے والد کی کورونا سے وفات کے بعد مزید 9 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

مدرسہ سیل، مدرسے میں موجود تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا
مدرسے کے مہتمم کے والد کی کورونا سے وفات کے بعد مزید 9 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام ٹائمز۔ مدرسے کے مہتمم کے والد کی کورونا سے وفات کے بعد مزید 9 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود مدرسہ سیل کر دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مدرسے کے امام کے والد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد وہ جاں بحق ہو گئے۔ انتظامیہ نے مدرسے میں موجود دوسرے لوگوں اور رشتہ داروں کے ٹیسٹ کیے تو مزید 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد انتظامیہ نے مدرسے میں موجود تمام افراد کو قرنطینہ کرکے مدرسے کو سیل کر دیا۔ مدرسے کے افراد سے جو لوگ گزشتہ دنوں میں ملے ہیں ان کی فیملیز کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر شرح اموات 2.1 فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 22.1 فیصد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 2 ہزار 156 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 858372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش