0
Thursday 23 Apr 2020 21:09

کرونا وائرس، جی بی میں 10 نئے کیسز، 11 صحت یاب

کرونا وائرس، جی بی میں 10 نئے کیسز، 11 صحت یاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 10 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس میں مبتلا 11 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں سے 4 نگر، 3 گلگت اور 3 استور کے ہیں۔ جی بی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 85 ہو گئی ہے جو کہ قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 11 افرادصحت یاب ہو گئے ہیں جن میں نگر کے 6، استور کے 3 اور گلگت کے 2 افراد شامل ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 212 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 858555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش