0
Tuesday 28 Apr 2020 11:17

دنیا کو کورونا کی ہلاکتوں اور لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے مظلوم کشمیریوں کا لاک ڈاؤن ختم کروانا ہوگا، زوار بہادر

دنیا کو کورونا کی ہلاکتوں اور لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے مظلوم کشمیریوں کا لاک ڈاؤن ختم کروانا ہوگا، زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت ایک کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے اس کے اثرات سے بچنے کیلئے دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور سر توڑ کوششوں کے باوجود اس کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں، یہ سب کچھ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم پر اقوام عالم کی بے حسی کا نتیجہ ہے، آج مظلوم کشمیریوں پر لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 9 ماہ ہونے کو ہیں مگر نام نہاد مسلم حکمرانوں سمیت اقوام عالم بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 9 ماہ سے مسلسل کرفیو میں ہیں اور جیل کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وہاں اشیائے خورونوش اور خوراک اور ادویات کی قلت خوفناک صورتحال اختیار کر گئی ہے مگر اقوام عالم کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔

قاری محمد زوار بہادر کا کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا کی ہلاکتوں اور لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے مظلوم کشمیریوں کا لاک ڈاؤن ختم کروانا ہوگا، اگر مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلوا دی جائے تو اللہ رب العزت کی بارگاہ سے امید ہے کہ پوری دنیا سے یہ عذاب ختم ہو سکتا ہے۔ اقوام عالم مظلوم کشمیری عوام کا لاک ڈاؤن ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مودی ہٹلر نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں، بوڑھوں، خواتین اور عوام الناس کو گھروں میں بند کرکے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔ اشیائے خورونوش اور ادویات کی کمی کی وجہ سے وہاں عوام موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش