0
Tuesday 28 Apr 2020 20:16

خیبر پختونخوا میں کرونا سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر

خیبر پختونخوا میں کرونا سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 42 ڈاکٹرز، 13 نرسز اور 37 طبی عملے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طبی عملے کے 20 اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر جاوید جاں بحق ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش