0
Tuesday 28 Apr 2020 23:22

وفاقی حکومت کا 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنیکا منصوبہ

وفاقی حکومت کا 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنیکا منصوبہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے روزگار کی فراہمی کا ایک اور بڑا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت ملک بھر کے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے “وزیر اعظم گرین نگہبان” پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح وہ خود کریں گے، گرین نگہبان منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبہ کی ذمہ داری سونپ دی۔ پروگرام کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی، اور ان افراد سے جنگلات، نرسریز اور پارکس میں گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 859593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش