0
Thursday 30 Apr 2020 13:51

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد قتل

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا فلائی اوور کے بعد اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت وزیر احمد اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جائے وقوعہ سے کوئی خالی خول نہیں ملا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جانبحق افراد کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر رہے ہیں، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تفتيش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 859887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش