0
Thursday 30 Apr 2020 15:15

امدادی پیکج میں شامل کرنے کیلئے جی بی سے 27 ہزار مزدوروں کا ڈیٹا وفاق کو ارسال

امدادی پیکج میں شامل کرنے کیلئے جی بی سے 27 ہزار مزدوروں کا ڈیٹا وفاق کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 27 ہزار مزدوروں کا ڈیٹا وفاق کو بھیج دیا گیا۔ صوبائی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاک ڈائون سے متاثرہ دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کیلئے 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ جن کی امداد کیلئے عمران خان نے پیکج کا اعلان کیا۔ جی بی سے ستائیس ہزار مزدوروں کا ڈیٹا امدادی پیکج میں شامل کرنے کیلئے وفاق بھجوا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 859922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش