0
Thursday 30 Apr 2020 20:01

کراچی، لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

کراچی، لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار مبینہ طور پر مال بردار گاڑیوں اور شہریوں کو روک کر نہ صرف بلاوجہ ہراساں کرتے ہیں بلکہ رشوت وصولی کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ رشوت وصولی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے ایس ایچ او یوسف پلازہ سب انسپکٹر انیلا قادر کو معطل کرکے ویسٹ ہیڈکوارٹر تبادلہ کردیا جبکہ رشوت وصولی میں ملوث اے ایس آئی سمیت 2 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 859981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش