0
Sunday 3 May 2020 22:12

سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا، بلاول

سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان یپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا۔ ایک اہم اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر کام کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا۔ سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کیں، وفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام صوبوں کی مدد کرے۔ بلال بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کے لئے بھی وفاقی حکومت نے اب تک کچھ نہیں کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے اور ایک سازش کے تحت ہماری خدمت کے جذبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش