0
Tuesday 5 May 2020 02:06

چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں سہولتکار کا کردار ادا کیا، جاوید لطیف

چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں سہولتکار کا کردار ادا کیا، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کیلئے اُس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں پولیس وین سے لوگوں کو چھڑایا تھا، پی ٹی وی پر حملہ اور ریڈ زون میں داخل ہونے دینے میں سہولت کاری اُس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے جی ٹی روڈ کا انتخاب کیا گیا اور اس کی مخالفت کس نے کی؟ وہ بھی وزیر داخلہ ہی تھے، جی ٹی روڈ کی حمایت اور مخالفت کرنے والے کہاں کھڑے ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر 2014ء میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر 126 روز تک دھرنا دیا تھا، جس دوران مظاہرین نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 860709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش