0
Tuesday 5 May 2020 08:16

کورونا ایشو پر امریکہ چین مسلح کشیدگی ہوسکتی ہے، رپورٹ میں انتباہ

کورونا ایشو پر امریکہ چین مسلح کشیدگی ہوسکتی ہے، رپورٹ میں انتباہ
اسلام ٹائمز۔ چین کی ایک خفیہ رپورٹ میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مسلح محاذ آرائی کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق مارچ کے شروع میں خفیہ رپورٹ صدر شی جن پنگ سمیت چین کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو پیش کی گئی تھی، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ امریکہ کیساتھ کورونا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی دشمنی مسلح محاذ آرائی میں تبدیل ہوسکتی ہے، اس لیے بیجنگ کو اس بارے میں خبردار اور تیار رہنا ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ رپورٹ ایک تھنک ٹینک اور عالمی تعلقات سے متعلق چینی ادارے (سی آئی جی آئی آر) نے تیار کی تھی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ان کے پاس متعلقہ معلومات نہیں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1989ء میں تیانمن سکوائر میں جمہوریت پسندوں کیخلاف کارروائی کی وجہ سے عالمی سطح پر چین کیخلاف منفی جذبات پیدا ہوئے تھے، اس کے بعد کورونا وائرس پہلا موقع ہے، جب چین کیخلاف جذبات عروج پر ہیں۔ کورونا کی وجہ سے چین کو امریکہ کی بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے اور ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو امریکہ کیساتھ مسلح محاذ آرائی کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 860736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش