0
Wednesday 6 May 2020 20:10

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی بھی کورونا کا شکار ہوگئے

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی بھی کورونا کا شکار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور راشد ربانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔ راشد ربانی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی لئے گئے ہیں جب کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور ممبر سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کوروناکا شکار ہوچکے ہیں۔ سعید غنی اور سید عبدالرشید کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ گورنر سندھ بھی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 640 ہوگئی ہے جب کہ 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش