0
Friday 8 May 2020 14:22

کورونا سے جاں بحق اہلکار کو شہید کا درجہ دیا جائے، آئی جی سندھ کو خط

کورونا سے جاں بحق اہلکار کو شہید کا درجہ دیا جائے، آئی جی سندھ کو خط
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ان سے اپیل کی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دیا جائے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی جانب سے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو یہ خط 6 مئی کو لکھا گیا ہے۔ اس خط میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کے ذریعے حکومتِ سندھ سے سفارش کی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ کراچی پولیس کے 2 اہلکار اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ فیلڈ اور دفاتر میں آنے والے درجنوں اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ شہید کا درجہ ملنے سے اہلکار کے اہلِ خانہ کو شہید کوٹے کی مراعات حاصل ہوں گی، پولیس شہداء کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے۔ پولیس کے شہید کے خاندان کے ایک فرد کو پولیس میں نوکری دی جاتی ہے، جبکہ ریٹائرمنٹ تک بیوہ یا اہلِ خانہ کو تنخواہ بمعہ مراعات دی جاتی ہے۔ خط کے ساتھ 21 مارچ 2018ء کو جاری کیے گئے آرڈر کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 861426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش