0
Friday 8 May 2020 21:18

پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 جوان شہید

پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران بارڈر کے قریب ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا، دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش