0
Monday 11 May 2020 20:33

کورونا وائرس ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں کے تحفظات دور کیے جائیں، وزیر اعظم

کورونا وائرس ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں کے تحفظات دور کیے جائیں، وزیر اعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ سے متعلق بعض حلقوں میں پائے جانے والے خدشات دور کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق اجلاس  منعقد ہوا جس میں  وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اور  ملک میں کورونا کیسز، متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی اور سہولیات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کے بہترین استعمال کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر میسر سہولت تک آسانی سے پہنچا جاسکے۔ معاشی صورتحال، عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر لاک ڈاوٴن میں نرمی کی گئی۔  معاشی سرگرمیوں، حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے، لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر عالمی سطح پر نظرثانی کی جارہی ہے۔

لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے انسداد کی وقتی حکمت عملی ہے۔ تاہم اس وبا سے بچاوٴ کے لیے حفاظتی اقدامات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ عوام کو علامات کی صورت میں خود کورونا ٹیسٹ کی ترغیب دی جائے۔ دوسری جانب آبی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دیامر بھاشا کا منصوبہ تعمیرات، صنعتوں اور معیشت بہتر کرنے میں مددگار ہوگا۔ وزیر اعظم نے اس موقعے پر داسو ڈیم منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 862048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش