0
Wednesday 20 Jul 2011 19:27

کالعدم سپاہ صحابہ نے ملک میں قتل و غارت کی دھمکی دیدی

کالعدم سپاہ صحابہ نے ملک میں قتل و غارت کی دھمکی دیدی
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ سیاسی رفو چکر سے نکل دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرے، کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اسمبلی میں قانون سازی کی جائے، کراچی گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کراچی میں اہلسنت والجماعت کے علاقائی عہدیدار محمد ساجد ملا اور محمد شہزاد کے قتل اور ان کی نماز جنازہ پر شدید فائرنگ اور انتظامیہ کے سپاہ صحابہ کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری امن پسند پالیسیوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر اب بھی ہمارے ساتھ ناانصافی جاری رہی تو آنے والے وقت میں امن کی ذمہ داری نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا دہشت گردوں کے بجائے مظلوموں کو گرفتار کرنے سے عوام اہلسنت میں شدید اشتعال پھیل رہا ہے، ہمیں راست اقدام پر مجبور نہ کیا جائے، مسلسل قتل عام سے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی سے ہمارے کارکنوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسرائیلی اسلحہ اسمگلر اور ملک دشمن ایجنٹوں کو لگام دے، ہم پرامن اور محب وطن ہیں، ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کراچی میں عوام کے قتل عام کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قلابازیوں اور بے اصولیوں کی وجہ سے عوام کا سیاسی جماعتوں پر سے اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ سیاست منافقت اور مفادات کا نام نہیں، سیاسی جماعتیں عوامی جذبات کا خیال کریں، اگر عوامی جذبات یونہی مجروح کئے جاتے رہے تو پاکستان میں خونی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنازے نہیں اٹھا سکتے، حکومت قتل عام روکے، ورنہ ملک میں جوابی قتل و غارت شروع ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 86244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش