0
Friday 15 May 2020 23:44

پاراچنار، سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انتظامیہ کا نوٹس

پاراچنار، سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انتظامیہ کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اے سی اپر کرم کی ہدایات پر تحصیلدار محال امتیاز احمد کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملے نے سبزی منڈی میں صبح کی جانے والی بولیوں کو مانیٹر کرنا شروع کردیا۔ جس سے سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے لیکر 45 فی صد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے، ٹماٹر 70 روپے سے 30 روپے، بھنڈی 100 سے 60 اور خربوزہ 120 سے 80 کی قیمت تک لایا گیا ہے کیونکہ بولیوں کے بعد آڑھتیوں کے ساتھ ملکر پرچون فروشوں کیلئے ریٹ طے کیا جاتا ہے، جس سے عام عوام کو کئی سبزیوں اور میوہ جات کی قیمتوں میں کافی ریلیف ملنے لگا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سبزیوں کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سامان سیمنٹ و سریا وغیرہ کی قیمتیں بھی کم کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش