0
Saturday 16 May 2020 04:07

کیا وزیراعظم پبلک ٹرانسپورٹ کھلوا کر ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں؟ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

کیا وزیراعظم پبلک ٹرانسپورٹ کھلوا کر ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں؟ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے انکار کردیا۔ اپنے بیان میں سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ  اویس شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حکم کا احترام کرتے ہیں مگر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے، روزانہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ایسے میں ٹرانسپورٹ نہیں کُھل سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ کار طے ہونے کے بعد فیکٹری مالکان نے بھی اس پر عمل نہیں کیا۔ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم پبلک ٹرانسپورٹ کھلوا کر ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں؟ خدشہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے ملک اٹلی نہ بن جائے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی پر لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کررہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ سارے فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور ٹرانسپورٹ پر پوری طرح فیصلہ نہیں ہوسکا کہ کھولیں یا نہیں کیونکہ ایک دو صوبوں کو اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں، امریکا اور یورپ میں ہلاکتوں کے باوجود ٹرانسپورٹ اور ائیر ٹریفک بند نہیں کی تو ہم نے کیوں کی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 862943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش