0
Wednesday 20 May 2020 16:05

کراچی ميں سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال

کراچی ميں سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ميں سورج کا پارہ ہائی ہے اور گرمی اور حبس سے شہری بے حال ہیں، آج بروز بدھ بھی درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شدت 42 ڈگری محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گی۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے غير ضروری نکلنے سے گريز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں کراچی میں زیادہ گرمی نہیں پڑے گی، تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 863831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش