0
Wednesday 20 May 2020 23:40

عوام عید کے موقع پر گھروں میں ہی رہیں، خیبر پختون خوا حکومت

عوام عید کے موقع پر گھروں میں ہی رہیں، خیبر پختون خوا حکومت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ لوگ عید کے موقع پر رشتہ داروں کے گھر آنے جانے سے پرہیز کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کے پی حکومت نے صوبے کی تمام ریٹیل شاپس کو 22 تا 24 مئی عید کے دنوں میں کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حکومت نے ہوم ڈیلیوری اور بیکریوں کو بھی 5 بجے کے بعد کھلا رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے صوبے میں کاروبار کو بھی ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کریں گے جب کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی صورت میں مزید نرمی بھی کی جاسکتی ہے کیونکہ عوام کی جانوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

اجمل وزیر نے یہ بھی کہا کہ عید کے موقع پر سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں تمام لوگ عید کے موقع پر رشتہ داروں کے گھر آنے جانے سے پرہیز کریں اور گھروں میں رہیں، اپنے اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اس بار عید اپنے گھر پر گزاریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بس صرف اتنا کرنا ہے کہ ماسک پہننا ہے، سینٹائزر استعمال کرنا اور سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے، کورونا کے خاتمے کا کچھ پتا نہیں لیکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ کچھ عرصے کے لیے کورونا کے ساتھ رہنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش