0
Saturday 30 May 2020 00:39

گوجرانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے تین ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے تین ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ پولیس نے بچوں سے زیادتی کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق وزیر آباد میں 2 اور کھیالی میں زیادتی کا ایک مقدمہ درج ہوا، جن بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کی عمریں 9 سے 13 سال کے درمیان تھیں، کھیالی میں ملزم قاری اویس نے مدرسہ کی چھت پر بچے کو ذیادتی کا نشانہ بنایا، بدفعلی کے مقدمات میں ملزمان قاری علی اویس، علی رضا اکرم اور اکبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ احمد نگر میں دکاندار کو لوٹ مار کے بعد اغواء اور قتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں احسن اشفاق، کاوش سرفراز اور شفیق شامل ہیں، دکاندار کے قتل میں ملوث ملزمان علی رضا اور اکرم سے مال مسروقہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش