0
Saturday 30 May 2020 23:20

علامہ عارف واحدی کا علامہ غلام محمد سیالوی کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ عارف واحدی کا علامہ غلام محمد سیالوی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے معروف عالم دین علامہ غلام محمد سیالوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ غلام محمد سیالوی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، مرحوم ایک بہت بڑی علمی شخصیت تھے، انہوں نے انتہائی باوقار زندگی گزاری، اسلامی نظریاتی کونسل کے علاوہ مختلف فورمز پر ہم اکٹھے رہے، وہ بہت ہی ذمہ دار اور مخلص انسان تھے۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم ہر موضوع پر اپنا جرائتمندانہ موقف دیتے تھے۔ امت میں اتحاد و وحدت کے لئے ان کا بہت مثبت کردار رہا۔ ہم چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، اراکین کونسل اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 865669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش