0
Saturday 30 May 2020 23:20

کراچی سمیت سندھ بھر میں نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے، نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے نادرا دفاتر کے سوموار سے نئے اوقات جاری کر دیئے گئے، نادرا ہیڈکوارٹرز اور ریجنل ہیڈ آفسز پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے، میگا سینٹر سمیت دیگر نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ نادرا سینٹرز آنے والے سائلین کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا، سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک لازمی پہننا ہوگا۔ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینٹرز میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جا رہا ہے۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2019ء سے 30 جون 2020ء تک کے زائد المعیاد شناختی کارڈز کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش