0
Monday 1 Jun 2020 19:12

بھارت میں سیٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی 

بھارت میں سیٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ممتاز ہندو تاجر چیلا رام کو اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بنا کر دنیا کو پیغام دیا کہ یہاں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں، اقلیتوں کو آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، اس کے برعکس انڈیا نے چار سو سالہ تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے دنیا کو اپنا تعصب زدہ چہرہ دکھا دیا، کاش ہندوستان کے مسلمان یہ کہہ سکتے 400 سال پرانی بابری مسجد آباد ہے، پاکستانی مسلمانوں کے لئے یہ فخر کہ یہ چرچ آباد اور ہم اس کے محافظ ہیں، بابری مسجد کی شہادت پر بھارتی سپریم کورٹ تماشائی بنی رہی جبکہ پاکستان حکومت نے سپریم کورٹ کی رہنمائی میں اقلیتی کمیشن تشکیل دیا۔ جس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کی نمائندگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقلیتی کمیشن تشکیل دیا، جس میں تمام مذاہب کو نمائندگی دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے اس کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے رہنمائی کی، جس کیلئے ہم مشکور ہیں، چیئرمین اقلیتی کمیشن حکومت کو اقلیتوں کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں ہماری اقلیتوں پر فخر ہے، ہم پاکستان میں رہنے والے ہندو برادری کے مشکور ہیں، جنہوں نے ہجرت کا موقع ہونے کے باوجود پاکستان کا انتخاب کیا، عمران خان کی حکومت نے سکھ برادری کے لیے محبت اور خیر سگالی کے پیغام کے لئے کرتار پور بارڈر کھولا۔

انہوں نے کہا کہ آج بنگلہ دیش، اور نیپال سے بھی ہندوستان کے خلاف آوازیں آرہی ہیں، کھٹمنڈو سے آواز آ رہی ہے کہ ہندوستان ہماری سرزمین پر قابض ہے۔ پاکستان، کشمیر اور چین اپنے علاقے کے لئے بھارت سے جھگڑ رہا ہے، چین نے بھارت کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی دعوت دی لیکن بھارت نے چالاقی سے کام کیا، لداخ کے حوالے سے چین کے تحفظات بھی سامنے آگئے ہیں، ہندوستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، اقلیتوں کو تحفظ دینا ہندوستان کی سرکار کا فرض ہے، بھارت میں سیٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھات میں آر ایس ایس کی سوچ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، سری نگر کی جامعہ مسجد پر تالا لگا ہوا ہے، بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں، ہم نے جنیوا میں ہیومین رائٹس کے اجلاس میں بھارتی مسلمانوں پر ظلم کو اجاگر کیا، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر اقوام متحدہ کو خط لکھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو آواز بلند کری چاہئے۔
 
خبر کا کوڈ : 865987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش