0
Tuesday 2 Jun 2020 23:44

جماعت اسلامی کا پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

جماعت اسلامی کا پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات ہیں، جس کی جانب بارہا پالپا نے بھی نشاندہی کی ہے، انکوائری کمیٹی میں شفاف تحقیقات کیلئے تمام نمائندے شامل ہونے چاہئیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ماضی کی طرح اس قومی سانحے کو بھی سرد خانے کی نذر کر دیا جائے گا، اصل حقائق جو اس حادثے کی وجہ بنے، قوم سے چھپائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دانش الطاف و اہلیہ، بیٹا اور بیٹی کی ملیر کراچی میں نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ کے اطراف بڑی تعداد میں ریسٹورینٹس قائم ہیں، جہاں چیل کوے منڈلاتے ہیں، اس زاوئیے کو بھی تحقیقات میں شامل ہونا چاہئے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جہازوں کے آمدورفت کے مقامات پر تعمیرات کی اجازت کس ادارے نے دی، اس کی بھی باز پرس ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں شہداء کی لاشوں کی تصدیق کے عمل میں دشواریوں کا سامنا ہے، لواحقین کو ان کے پیاروں کی لاشیں حوالے نہیں کی جا رہی ہیں، لواحقین کی پریشانیوں کو دور کیا جائے اور ان کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جو گھر تباہ ہوئے ہیں، انہیں معاوضہ دیا جائے، زخمی ہونے والوں کی امداد کی جائے اور رہنے کیلئے متبادل گھر دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 866235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش