0
Thursday 4 Jun 2020 02:59

امام خمینی (رح) کی 31ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ میں فکر امام خمینی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد

امام خمینی (رح) کی 31ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ میں فکر امام خمینی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رح) کی 31ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ میں فکر امام خمینی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے جمعیت علمائے پاکستان کے قائد اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، ممتاز عالم دین اور امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء عبدالمتین آخونزادہ، قونصلر جنرل اسلامی جمہوریہ ایران آقای حسن درویش وند، ممتاز عالم دین خطیب سفیر مسجد کوئٹہ مولانا قاری عبدالرحمان نورزئی، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری، خانہ فرھنگ کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل آقای تقی زادہ واقفی اور ممتاز اسکالر ڈاکٹر محمد عارف خان اور نے خطاب کیا۔

ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر خمینی (رح) کہنا چاہئے کیونکہ حضرت امام خمینی (رح) نے عالمی سامراجی نظام کو بے نقاب کیا اور اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا، آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی انقلاب بپا کیا جو نور بن دنیا میں روشنی پھیلا رہا ہے۔ امام خمینی (رح) کی انقلابی فکر نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں احیاء اسلام کی فکر بیدار کی۔ فکر خمینی کو جغرافیائی سرحدیں محدود نہ کر سکیں بلکہ فکر خمینی عالمگیر تحریک میں بدل چکا ہے۔ فکر امام خمینی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے۔ آپ نے عوام کی طاقت سے انقلاب بپا کیا اور اسلامی نظام کو انتخابات اور جمہوری اصولوں پر استوار کیا۔ انقلاب اسلامی رہبر معظم صدر پارلیمنٹ مجلس خبرگان سمیت اہم ذمہ داران باقاعدہ صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں جو انقلاب اسلامی کے عوام پر اعتماد کی بین دلیل ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے قائد اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) عالم اسلام کے عظیم انقلابی رہنماء اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں عظیم اسلامی انقلاب بپا کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای آج بھی فکر خمینی کی روشنی میں انقلاب اسلامی کو آگے بڑھا رہے ہیں جبکہ شیطان بزرگ امریکہ دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ عبدالمتین آخونزادہ نے کہا کہ عصرحاضر کو عصر خمینی (رح) کہنا چاہئے کیونکہ حضرت امام خمینی (رح) نے عالمی سامراجی نظام کو بے نقاب کیا اور اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا۔ علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی انقلاب بپا کیا، جو نور بن کر دنیا میں روشنی پھیلا رہا ہے۔ امام خمینی (رح) کی انقلابی فکر نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں احیاء اسلام کی فکر بیدار کی۔ 

قاری عبدالرحمٰن نورزئی نے کہا کہ فکر خمینی کو جغرافیائی سرحدیں محدود نہ کر سکیں بلکہ فکر خمینی عالمگیر تحریک میں بدل چکا ہے۔ آقای درویش وند نے کہا کہ فکر امام خمینی (رح) امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) نے اقتدار کی بجائے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی اور الہیٰ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آپ نے ہمیشہ ظالم، استکباری قوتوں کی مخالفت کی اور ہمیشہ مظلوم و مستضعف انسانوں کی حمایت کی۔ اخلاص اور رضائے الٰہی کا حصول ان کا بنیادی مقصد تھا۔ آپ نے بحیثیت حکمران زاہدانہ زندگی گذاری، آپ کے سیرت و کردار سے کردار انبیاء کی خوشبو آتی ہے۔ امام خمینی (رح) کی شخصیت اور کردار کی صداقت و عظمت ہر گذرتے دن کے ساتھ دنیا کے سامنے مزید آشکار ہوگی۔ کانفرنس کے اختتام پر میزبان تقی زادہ واقفی اور علامہ مقصود علی ڈومکی نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 866496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش