1
Thursday 4 Jun 2020 22:33

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے فلسطینی حکومت کا مالی استحصال جاری

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے فلسطینی حکومت کا مالی استحصال جاری
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے کسٹم، بینکنگ اور تجارتی میدانوں میں ملنے والی رقوم روک لی ہیں۔ عرب ای مجلے القدس العربی کے مطابق فلسطینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اُسے کسٹم، بینکاری و تجارت کے میدانوں میں حاصل ہونے والی آمدنی کو فلسطینی سکیورٹی کے اسرائیل کے ہاتھوں میں دے دینے کی شرط پر روک لیا گیا ہے۔

فلسطینی سابقہ مزاحمتی اور موجودہ سیاسی تنظیم "تحریک الفتح" کے مرکزی رہنما حسن الشیخ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ گذشتہ ماہ مئی سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے جس کی بناء پر فلسطینی حکومت کو ان میدانوں میں حاصل ہونے والی آمدنی تاحال موصول نہیں ہو پائی۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینی حکومت کی اس آمدنی کو فلسطینی سکیورٹی کے اسرائیل کے ہاتھوں میں دے دینے کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سال  1993ء میں طے پانے والے اوسلو معاہدے کے مطابق اسرائیل اس بات کا پابند ہے کہ کسٹم، بینکاری اور تجارتی میدانوں میں حاصل ہونے والے تمام ٹیکسز کو ماہانہ بنیادوں پر فلسطینی حکومت کو ادا کرتا رہے تاہم مزید فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے کئے جانے والے اعلان کے بعد گذشتہ ماہ مئی سے فلسطینی حکومت نے امریکہ و اسرائیل کے ساتھ استوار تمام رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش