0
Saturday 6 Jun 2020 03:20

پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان جتنا بدحال ہوا اتنا ستر سالوں میں کبھی نہیں ہوا، مصطفی کمال

پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان جتنا بدحال ہوا اتنا ستر سالوں میں کبھی نہیں ہوا، مصطفی کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت میں اضافہ، قرضوں کا ناقابل برداشت بوجھ، انتظامی بے ضابطگیاں، بے لگام کرپشن اور ناانصافی پر مبنی نظام حکومتی نااہلی کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے ڈیڑھ سال میں پاکستان کو جتنا بدحال کیا ہے اتنا ستر سالوں میں نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کے دوران وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنے ہر دعوے پر یوٹرن لیا، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر فراہم کرنے کے دعویداروں کی نااہلی کی باعث فقط ڈیڑھ سال کے دوران لاکھوں افراد بےروزگار اور لاکھوں خاندان بے گھر ہوگئے،ر آج یہ حال ہوگیا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس حد تک کمزور ہوچکی ہے کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور نئی ملازمتیں منجمد کرنے پر زور دے رہا ہے کیونکہ پاکستان پر قرضہ 70 سالہ تاریخ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے، خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے، پاکستان کی عوام جو پہلے ہی آئی ایم ایف کے قرضوں کی وجہ سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی تھی، تحریک انصاف کی دروغ گوئی پر یقین کرتے ہوئے اسے نجات دہندہ سمجھ بیٹھی اور اب خمیازہ بھگت رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش