0
Sunday 7 Jun 2020 21:14

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر متوسط طبقے کو بھرپور ریلیف دیں گے، نصرت واحد

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر متوسط طبقے کو بھرپور ریلیف دیں گے، نصرت واحد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت کے تحت غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا، کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، زراعت اور صنعتی شعبے کو بھرپور فوکس کیا گیا ہے، کسانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کریں گے، صنعتوں کو بھرپور فعال بنانے کا عزم رکھتے ہیں، کورونا وائرس کے باعث بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس پر قابو پانے کے لئے غیر فعال صنعتی یونٹس کو فعال بنایا جائے گا تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے بے روزگاری کا مسئلہ حل ہوسکے۔

نصرت واحد نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں اسمگلنگ ناسور کی حیثیت رکھتی ہے جس کے خاتمے کے لئے سخت قانون سازی کی گئی ہے، اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور محکمہ کسٹم کو اپنی بھرپور ذمہ داریاں ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے گی، متوسط طبقے کو ریلیف کے لئے ٹیکسز کا بوجھ کم کیا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت اپنے معاشی اہداف کو ہر صورت میں مکمل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 867154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش