0
Thursday 11 Jun 2020 15:35

سندھ بھر میں 2 ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن پر غور شروع

سندھ بھر میں 2 ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن پر غور شروع
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافے کے باعث ایک بار پھر صوبے میں سخت لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافے اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ روشنی میں سندھ حکومت 2 ہفتوں کے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پارٹی قیادت سے مشاورت بھی ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

سندھ کابینہ اراکین کی تجویز کے مطابق سخت لاک ڈاؤن کرکے مقررہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جا سکتی ہے، اس سے وائرس کا پھیلاؤ نہیں روک سکتے، تاہم کورونا مریضوں کا سراغ لگا کر انہیں آئسولیٹ ضرور کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے سینیئر ارکان سے بھی مشاورت کی ہے، علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کا عندیہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 867962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش