0
Friday 12 Jun 2020 09:25
کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ

لاہور، سول و عسکری قیادت کا کورونا کیخلاف مشترکہ جنگ کا فیصلہ

کورونا ایک قومی چیلنج ہے، سول حکومت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،کور کمانڈر
لاہور، سول و عسکری قیادت کا کورونا کیخلاف مشترکہ جنگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سول اور عسکری قیادت کے اعلی سطحی اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مینجمنٹ کی موثر پالیسی مرتب کی جائے گی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ باہمی تعاون اور عوام کی حمایت سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل ماجد احسان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک قومی چیلنج ہے، سول حکومت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ماہرین اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ بھی ہوا۔ اجلاس میں پنجاب خصوصاً لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مینجمنٹ کی موثر پالیسی مرتب کی جائے گی۔ اس ضمن میں ماہرین پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، خصوصی ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں لاہور شہر کیلئے علیحدہ ماڈل تیار کیا جائے گا۔ ورکنگ گروپ کی سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ صوبے کی سیاسی و عسکری قیادت کا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ صوبے میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں کورونا کے حوالے سے مستقبل کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر پیشگی ضروری پلاننگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی پنجاب حکومت کو کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک قومی چیلنج ہے، سول حکومت مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صورتحال مشکل ضرور ہے لیکن ہم سب کا عزم اس سے بلند ہے، باہمی تعاون اور عوام کی حمایت سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا، سیاسی و عسکری قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹ رہی ہے، لاہور اور دیگر شہروں کیلئے علیحدہ علیحدہ پالیسی جلد مرتب کی جائے۔ اس ضمن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 868077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش