0
Friday 12 Jun 2020 23:49

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے بجٹ مسترد کردیا۔ وفاقی وزیرحماد اظہر نے جیسے ہی بجٹ تقریرشروع  کی تو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے ارکان پلے کارڈز اٹھا کراپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ شور شرابے کے بعد حزب اختلاف کے اراکین ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا انہیں بجٹ کی کاپیاں تک فراہم نہیں کی گئیں، حکومت اپنے اہداف پورا کرنے میں بھی ناکام رہی۔
خبر کا کوڈ : 868222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش