0
Saturday 13 Jun 2020 17:10

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے زائد جبکہ کراچی میں 41 ہزار 59 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے زائد جبکہ کراچی میں 41 ہزار 59 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا کی وباء نے خوفناک صورت اختیار کرلی ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر سے  2 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے ایک ہزار 517 نئے کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے، اس طرح سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے زائد جب کہ کراچی میں 41 ہزار 59 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے ضلع شرقی سے 530، جنوبی سے 412، وسطی سے 180، غربی سے 170، کورنگی سے 109 اور ملیر سے 116 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ 106، حیدرآباد 86، سکھر 55، گھوٹکی 52، خیرپور 30، میرپورخاص 28، شکارپور 23، جامشورو 12، بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ سے 8،8، ٹنڈومحمد خان 7، دادو 5، شہید بینظیرآباد اور سجاول سے 3،3، جیکب آباد اور قمبر سے 2،2 جب کہ کشمور، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ سے ایک ایک مریض میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 816 ہوگئی ہے۔ صوبے کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے، اس لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی جان اور دوسری کی جانوں کی حفاظت کریں۔
خبر کا کوڈ : 868373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش