0
Saturday 23 Jul 2011 19:05

صدر نے کراچی میں قیام امن اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی

صدر نے کراچی میں قیام امن اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں قیام امن اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ کراچی میں صدر زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، صدر نے پیپلزپارٹی کے وزراء کو ہدایت کی کہ غیر ضروری بیان دینے سے گریز کیا جائے، صدر زرداری نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے اور آئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے عوام سے رابطے بڑھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام اتحادیوں کی ساتھ لیکر چلیں گے اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، کمیٹی میں خورشید شاہ، قادر پٹیل، سراج درانی اور ایاز سومرو شامل ہیں، کمیٹی ایم کیو ایم، ق لیگ اور فنکشنل لیگ سے مذاکرات کرے گی، کمیٹی کمشنری نظام اور دیگر بلوں پر ایم کیو ایم سے بھی بات چیت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 86845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش