0
Sunday 14 Jun 2020 00:46

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا لاہور کے 3 کورونا اسپتالوں کا دورہ

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا لاہور کے 3 کورونا اسپتالوں کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا لاہور کے 3 کورونا اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ایکسپو کورونا سنٹرمیں 200 کم پریشر والے آکسیجن بیڈز مہیا کیےجائیں گے۔ اس کے علاوہ 20 ہائی پریشر بائی پیپ بیڈز اور 20 آئی سی یو ونٹی لیٹرز بھی مہیا کیےجائیں گے جبکہ ریسکیو 1122 کو 15 مزید پورٹیبل وینٹی لیٹرز بھی فراہم کیےجائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ 25 پورٹیبل ونٹی لیٹرز پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں، پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو 30 کم پریشر آکسیجن بیڈز مہیا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہائی پر یشربائی پیپ اور 20 آئی سی یو وینٹی لیٹرز بھی پی کے ایل آئی کو فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے اسی سلسلے میں آئندہ منگل کو کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے درکار ضروریات کا جائزہ لیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باوجود ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں سلیکٹد لاک ڈاون کریں گے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امیر ترین ممالک بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کررہے ہیں تو پاکستان کمزور معیشت کے ساتھ کیسے متحمل ہوسکتا ہے۔ مکمل لاک ڈاون کا کمزور طبقہ پر سارا بوجھ پڑتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ کورونا وئرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔ مکمل لاک ڈاون نہیں کریں گے لیکن اب ہمیں سختی کرنی پڑے گی اور ٹارگیٹڈ لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پاکستان امیر ملک نہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کیا جائے، شروع سے موقف ہے کہ کاروبار کو چلنا چاہیے، شروع سے کہا کورونا کا پھیلاوَ بھی روکا جائے اور کاروبار بھی چلتا رہے۔
خبر کا کوڈ : 868460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش