0
Sunday 14 Jun 2020 13:39

خسارے کا بجٹ پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا

خسارے کا بجٹ پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔  وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خسارے کا بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار  ہیں اور  اسے پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے پر قرضوں کا بوجھ زیادہ نہیں ہے، اس لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کاروبای طبقے پر ٹیکسز کم کئے جائیں گے، جبکہ بیشتر ٹیکسوں کو ختم کیا جائے گا، ساتھ ہی ٹیکسوں کو کم کرکے ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لایا جائے گا۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو رعایت دی جائے گی، 10 ارب روپے صحت انصاف پروگرام کیلئے رکھے ہیں، اس کے علاوہ صوبے کی تمام آبادی کو صحت انصاف کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اخراجات کم کر کے کورونا وبا کیلئے خطیر رقم مختص کریں گے، حفاظتی کٹس، کورونا ٹیسٹوں اور ہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کیلئے فنڈز رکھے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے مزید بتایا کہ خسارے کا بجٹ بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں جسے پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں، جبکہ امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے قرضہ بھی لینا پڑے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ رواں مالی سال صوبائی حکومت کو 50 ارب روپے سے زائد خسارہ ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 868535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش