0
Tuesday 16 Jun 2020 11:02

کورونا وائرس، حراستی ملزمان کو 20 جون تک عدالتوں میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس، حراستی ملزمان کو 20 جون تک عدالتوں میں پیش نہ کرنے  کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پیش نظرحراستی ملزمان کو 20 جون تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ جیل حکام نے سیشن جج لاہور اور نیب عدالت کے ایڈمن جج کو آگاہ کر دیا ہے۔ ملزمان کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام نے سیشن کورٹ اور احتساب عدالت کے ایڈمن ججوں کو ملزمان کو پیش نہ کرنے سے متعلق مراسلے کے ذریعے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی پنجاب نے ملزمان کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر رکھے ہیں، متعلقہ افسران کے ایس او پیز کی روشنی میں زیر حراست ملزمان کو پیش نہیں کیا جا رہا، اہم نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو ایس او پیز کے مطابق پیش کیا جائے گا۔
 
زیرحراست دیگر قتل، منشیات کے مقدمات میں ملزمان کو جیلوں میں قید رکھا جائے گا، ملک میں میڈیکل ایمرجنسی ہے جس وجہ سے جیلوں ملزمان کو قید رکھا جائے گا، ماتحت عدلیہ کی جانب سے حراستی ملزمان کے مقدمات میں توسیع کی جائے۔ جوڈیشل حراستی ملزمان کو ماڈل ٹاؤن کچہری، ضلع کچہری، کینٹ کچہری، سیشن کورٹ اور احتساب عدالت پیش کیا جانا تھا۔ یاد رہے کہ نیب مقدمات، قتل اور منشیات سمیت دیگر کئی کیسوں کے ملزمان کو 23 مارچ 2020ء سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 868885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش