0
Wednesday 17 Jun 2020 10:09

اسلام آباد کے مزید دو سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد کے مزید دو سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید دو سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایٹ کے سیکٹر 3 اور 4 جبکہ آئی ٹین کے سیکٹر ون اور ٹو کو 24 گھنٹے بعد سیل کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن کی متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیکٹر آئی 8 میں ایک دن کے دوران کورونا کے 200 کیسز سامنے آئے جبکہ سیکٹر آئی 10 میں ٹوٹل 400 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے دونوں سیکٹرز کو سیل کرنے کا پلان بنا رہے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب آج رات سے لاہور کے 61 علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جن علاقوں کو آج رات سے سیل کیے گئے علاقوں میں جوہرٹاوَن کے بلاک اے، بی ون، ای، ایف2، جی، ایچ، جے اورآر شامل ہیں۔ حکومتی فیصلے کے تحت مصطفیٰ ٹاوَن، کنال ویو، ای ایم ای، واپڈا ٹاوَن اور پی سی ایس آئی آر فیز2 بھی سیل کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاوَن کا جیسمین، گلبہار، ایگزیکٹو بلاک، ڈی ایچ اے فیزون، تھری، فائیو اور فور، عسکری9 اور10 کومکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامی فیصلے کے تحت ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے علامہ اقبال ٹاوَن کا ستلج بلاک، رچنہ بلاک، نرگس بلاک اوررضا بلاک سیل کیا گیا۔ ماڈل ٹاوَن کا بلاک بی، سی، جی، ایچ، اے، جے، کےاوراین بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل رہے گا۔ حکومتی فیصلے کے تحت کل رات سے گلبرگ میں ظفر علی روڈ، ظہورالٰہی روڈ، ای ون بلاک، گلبرگ کا بلاک اے، تھری، بی ٹو، بی تھری اوربی ون بھی مہلک وبا میں اضافے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش