0
Wednesday 17 Jun 2020 10:38

کورونا وائرس، بیجنگ میں سافٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس، بیجنگ میں سافٹ لاک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے پورے شہر میں سافٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے، جبکہ الرٹ لیول تین سے بڑھا کر دو کر دیا گیا ہے۔ بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ سے دوبارہ سر اٹھانے والے وائرس سے پانچ روز کے دوران 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر صرف رہائشی کمپاؤنڈز کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے اب پورے شہر میں پھیلا دیا گیا ہے، شہر کے تمام اسکول بھی بند کئے جا چکے ہیں۔ شہر میں سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کو بند کر کے اس سے منسلک لوگوں کے شہر سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چین کے دیگر شہروں کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سے آنے والوں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 869112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش